تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:23

اپر دیر میں قتل کئے گئے 16پولیس اہلکار گزشتہ ماہ اغوا ہوئے

اے آر وائی - دیر : اپر دیر میں طالبان کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے سولہ پولیس اہلکاروں کے قتل کی ویڈیو کے اجراء کے بعد پاک فوج کی جانب سے اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ قتل ہونے والے پولیس اہلکار گذشتہ ماہ اغواء کئے گئے تھے .



پاک فوج کے ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار جون میں ضلع اپر دیر میں اس وقت یرغما ل بنائے گئے جب افغانستان کی جانب سے اپر دیر میں داخل ہونے والے شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ، جاری کردہ ویڈیو میں 16 پولیس اہلکاروں کو ایک پہاڑی کے ساتھ قطار میں کھڑا دکھایا گیا ہے اور ان کے ہاتھ کمر کے پیچھے باندھے ہوئے ہیں ، ان کے سامنے طالبان جنگجو جنہوں نے نقاب پہن رکھے ہیں اسلحہ لئے کھڑے ہیں۔ ان میں سے ایک جنگجو ان پولیس اہلکاروں پر چھ بچوں کے قتل کا الزام عائد کرتا ہے جس کے بعد یہ جنگجو پولیس اہلکاروں کے سروں کو نشانہ لیکر فائرنگ کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.