19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:23
اٹھارویں ترمیم : حکومت سندھ کے تین مشیر برطرف
اے آر وائی - کراچی : حکومت سندھ نے اٹھارویں ترمیم کے تحت وزیراعلیٰ سندھ کے تین مشیروں کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا ہے ۔ فارغ ہونیوالے مشیروں میں متحدہ قومی مومونٹ کے خواجہ اظہار الحسن ، زبیر موتی والا اور قیصر بنگالی شامل ہیں ۔ قیصر بنگالی کو ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی بورڈ جبکہ زبیر موتی والا کو چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مقرر کردیا گیا ہے ،جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل مسلم لیگ ق کے دو اور مسلم لیگ فنکشنل کے ایک مشیر کو کابینہ میں شامل کیا گیا تھا جس کے بعد مشیروں کی تعداد آٹھ ہوگئی تھی جبکہ اٹھارویں ترمیم کے تحت وزیراعلیٰ کو صرف پانچ مشیر رکھنے کی اجازت ہے۔ حکومت نے مسلم لیگ فنکشنل کے خادم حسین اور نور حسین کو بھی وزیر اعلیٰ سندھ کا معاون خصوصی مقرر کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔