تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:23

انجم عقیل کیس:انضباطی کمیٹی نے رپورٹ نواز شریف کو پیش کردی

اے آر وائی - اسلام آباد : سول جج اسلام آباد نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔ جبکہ ن لیگ کی انضباطی کمیٹی نے رپورٹ نواز شریف کو پیش کردی ہے۔



اسلام آباد میں پولیس نے پولیس فاؤنڈیشن اسکینڈل میں ملوث مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو ضلعی کچہری میں پیش کیا ۔ جس میں پولیس کی استدعا پر سول جج نے انجم عقیل کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ اس سے پہلے انجم عقیل کو راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاگیاتھا جس میں عدالت نے پولیس کی انجم عقیل کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستر کرتے ہوئے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاتھا۔



سماعت کے دوران پولیس حکام انجم عقیل کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے تھے ۔دوسری طرف مسلم لیگ ن کی انضباطی کمیٹی نے معاملے پر اپنی رپورٹ نواز شریف کو پیش کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.