19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:23
وزیراعظم گیلانی کاوزیراعلی پنجاب کوجوابی خط
اے آر وائی - اسلام آباد : وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کوجوابی خط لکھا ہے جس میں انھوں نے وزیراعلی کو لکھا ہے کہ برطانیہ کے دورے سے واپسی پر ان سے ملاقات ہوگی اوردرپیش مسائل پرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔
وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے شہبازشریف کو جوابی میں خط میں لکھا ہے کہ آپ کی جانب سے جن مسائل کی جانب نشاندہی کی گئی ہے، برطانیہ سے واپسی پر ان کے حل کیلئے موثر حکومتی اقدامات کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے اٹھارویں ترمیم پرعملددر آمد کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہارکیا تھا اوران تحفظات کو دورکرنے کیلئے وزیراعظم کوخط لکھا تھا۔