تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:26

کراچی کو مسلح گروہوں سے پاک کرنے تک امن نہیں ہوگا، شاہی سید

اے آر وائی - کراچی : عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی کو مسلح گروہوں سے پاک کرنے اور اسلحے کی برآمدگی کیلئے بلاامتیاز آپریشن تک شہر میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔ عوام پیار سے امن قائم کرنے کی روایتی باتوں سے زیادہ سیکورٹی اداروں کو متحرک رہنے کے احکامات سننا چاہتے ہیں۔



اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے مصلحت سے بالاتر ہوکر شرپسندوں کے خلاف بلا امتیاز عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ شاہی سید نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے کراچی میں اسرائیلی اسلحہ کے استعمال کے حوالے سے بیان پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی شروع دن سے کہہ رہی ہے کہ کراچی قانونی اور غیرقانونی اسلحہ کے آتش فشاں پر ہے۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کوبیرون ملک نیٹ ورک سے بھی

کنٹرول کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ اپنے بیان کی وضاحت کریں اور حقائق کو عوام کے سامنے لیکر آئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.