19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:29
حناربانی کھرآج وفاقی وزیرخارجہ کےعہدےکاحلف اٹھائیں گی
اے آر وائی - اسلام آباد : وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر آ ج وفاقی وزیر خارجہ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی ۔
قائم مقام صدر فاروق ایچ نائیک ان سے حلف لیں گے ۔
ایوان صدر کے زرائع کے مطابق حنا ربانی کھر وفاقی وزیر خارجہ کی حیثیت سے پاک بھارت مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی ۔ وزیر خارجہ کا قلمدان شاہ محمود قریشی کو ہٹائے جانے کے بعد سے کسی کے پاس نہیں تھا جب کہ حنا ربانی کھر وزیر مملکت کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہی تھیں ۔