19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:26
حنا ربانی کھر نے وزیر خارجہ کا حلف اٹھالیا
اے آر وائی - اسلام آباد : حنا ربانی کھر نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے ۔ قائم مقام صدر فاروق ایچ نائیک نے ان سے حلف لیا۔ ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق حنا ربانی کھر وزیر خارجہ کی حیثیت سے آ ئندہ چند روز میں پاک بھارت مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی ۔
وزیر خارجہ کا قلمدان شاہ محمود قریشی کو ہٹائے جانے کے بعد سے کسی کے پاس نہیں تھا جبکہ حنا ربانی کھر وزیر مملکت کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہی تھیں ۔