تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:27

ایم کیو ایم کے اسیروں کوکراچی منتقل کرنے کی ہدایت

اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو ایک بار پھر کراچی اور حیدرآباد کی جیلوں میں واپسی کے احکامات جاری کردیے گئے ۔



گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے درمیان ہونے والی اہم مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز یونٹی کے کشیدہ تعلقات کے دوران کراچی اور حیدرآباد جیلوں سے اندرون سندھ کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا انہیں واپس ان کی جیلوں میں منتقل کردیا جائے ۔ وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کی جانب سے احکامات کے بعد جیل انتظامیہ نے ان قیدیوں کو ان کے بیرکس میں بھیجنے کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.