20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:43
کراچی:پشتوبولنے والوں کوچن چن کرقتل کیا جارہا ہے، شاہی سید
اے آر وائی - کراچی: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں پشتو بولنے والوں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے اور ان کا کاروبار تباہ کیا جارہا ہے۔
مردان ہاؤس پر پختون لویہ جرگہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہونے انہوں نے کہا کہ کراچی پر قبضہ کرنے کی باتیں لسانی فسادات اورسندھ کی تقسیم کی شرمناک سازش ہے۔ شاہی سید نے کہا کہ ایک پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ ان کا کراچی پر قبضہ ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔