21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:9
پشاور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججزکے ناموں پر اتفاق نہ ہوسکا
اے آر وائی - اسلام آباد : ججز تقرر پارلیمانی کمیٹی کا پشاور ہائی کورٹ کیلئے چھ ایڈیشنل ججزکے ناموں پر اتفاق رائے نہیں سکا جس کے بعد اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔
جوڈیشل کمیشن کی جانب سے دو ہفتے قبل ججز تقرر پارلیمانی کمیٹی کو پشاور ہائی کورٹ کیلئے چھ ایڈیشنل ججز کے نام بجھوائے گئے تھے جس کی منظوری کمیٹی کو چودہ روز میں دینی تھی تاہم کمیٹی کے اجلاس کے آخری روز بھی ارکین میں ناموں پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد اٹھارویں ترمیم کے تحت ان چھ ججز کی تقرری خود بہ خود ہو گئی ہے۔
پارلیمانی کمیٹی کو بجھوائے جانے والے ناموں میں خالد محمود ، فضل حق عباسی ، ناصر حسین خان ، وقار احمد شاہ ، قیصر رشید اور ملک عظمت اللہ کے نام شامل تھے۔