21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:20
پاک بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات 27جولائی کو ہونگے
اے آر وائی - اسلام آباد : پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات ستائیس جولائی کو نئی دہلی میں ہونگے ۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ حنار ربانی کرینگی ۔
بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنانے حناربانی کودورہ بھارت کی دعوت دی ہے ۔ وزرائے خارجہ مذاکرات سے پہلے چھبیس جولائی کو خارجہ سیکریٹریز کی سطح پر مذاکرات ہونگے ۔