23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:23
کراچی:فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد20 ہوگئی
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بیس ہوگئی ہے جبکہ ملیر اور لانڈھی کے علاقوں کھوکھراپار، سعود آباد، مجید کالونی، شیرپاؤ کالونی میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے ۔
علاقے میں دوکانیں اور کاروبار بند ہے ۔ مکینوں کے مطابق علاقے میں پولیس اور رینجرز بہت کم تعداد میں تعینات ہے ۔ ملیر اور لانڈھی میں گذشتہ روز فائرنگ کے واقعات میں پندرہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ جبکہ رات سے اب تک شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے مزید پانچ افراد ہلاک پوگئے ہیں۔