25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:47
کرم ایجنسی : دھماکے میں دو افراد جاں بحق
اے آر وائی - پارہ چنار : کرم ایجنسی کی تحصیل صدہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں دوافرادجاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوگئے ۔کمشنرکوہاٹ ڈویڑن صاحب زادہ محمدانیس نے اے آروائی نیوزکوبتایاکہ صدہ کی ایک مارکیٹ میں بم دھماکہ اس وقت ہواجب لوگوں کی ایک بڑی تعدادوہاں پرموجودتھی دھماکے کے نتیجے میں دکانوں کوبھی نقصان پہنچا۔کمشنرکوہاٹ نے بتایاکہ زخمیوں میں تین افرادکی حالت تشویش ناک ہے جنہیں طبی امدادکے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمنتقل کردیاگیاہے ۔واقعہ کے بعدعلاقہ میں سیکورٹی سخت کردی گئی۔