تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:48

بھارتی جیلوں سے رہا ہوکر87 ماہی گیر وطن واپس پہنچ گئے

اے آر وائی - لاہور: بھارتی جیلوں سے رہا ہوکر87 ماہی گیر واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ان کےعلاوہ دوسرے چھوٹے جرائم میں پکڑے گئے4 پاکستانیوں کوبھی رہا کردیا گیا۔



ماہی گیروں میں سے 13کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے جبکہ باقی کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔ جب رہائی پانے والے قیدی پاکستان میں داخل ہوئے تو انہوں نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔



اِن ماہی گیروں کو جنوری 2010سے لیکر 2011کے دوران مختلف اوقات میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں بھارتی فورسز نے گرفتار کیا تھا۔ عبدالسعید خان بلوچ کی قیادت میں فشرمین کوآپرٹیو سوسائٹی فش ہاربر کراچی نے ماہی گیروں کا والہانہ استقبال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.