تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:0

پانی کے معاملات طے کرنے کیلئے الگ ادارہ بنا رہے ہیں،نویدقمر

اے آر وائی - لاہور: وفاقی وزیر پانی و بجلی نوید قمر نے کہا ہےکہ بھارت کے ساتھ پانی کے معاملات طے کرنے اور ان کی مانیٹرنگ کے لئے واٹر کمشنر کے علاوہ ایک علیحدہ ادارہ بنا رہے ہیں۔ جس کی سمری پارلیمنٹ کو بھیج دی گئی ہے۔



لاہور ائیر پورٹ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے سید نوید قمر نے کہا کہ کشن گنگا ڈیم کو چیلنج کردیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کو دوسرے صوبوں کے مقابلے میں زیادہ بجلی فراہم کررہے ہیں۔



وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر کراچی کے حالات پر قائم کمیٹی نے سفارشات دی تو کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور اس پر عمل کرایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.