26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:27
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ایف بی آر کی معافی کی درخواست مسترد
اے آر وائی - اسلام آباد : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی خصوصی کمیٹی نے زیر التواء آڈٹ اعتراضات پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی عام معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام معافی نہیں دی جا سکتی ۔
خصوصی کمیٹی کا اجلاس زاہد حامد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، جس میں ایف بی آر کے زیر التواء آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے ہدایت کی کہ ایف بی آر ایک ماہ میں مکمل تیاری کرکے واپس پی اے سی کے سامنے پیش ہو اور اپنی پوزیشن واضح کرے ۔ زاہد حامد نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے ہی درست اعداد و شمار نہ دیئے گئے تو وزارت خزانہ سمیت ملک کے دیگر محکموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔