تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:13

حکومت نے عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے ، شہباز شریف

اے آر وائی - لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت عدلیوں کے فیصلہ پر عملدرآمد نہیں کر رہی اوراس نے اپنی بدعنوانیاں چھپانے کے لئے عدلیہ کے خلاف کھلا اعلان جنگ کر رکھا ہے تاہم عوام کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور اس کے لئے اگر پنجاب حکومت کی قربانی بھی دینی پڑی تو گریز نہیں کریں گے ۔



لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں پرعملدرآمد سے متعلق صدر کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کا رویہ بھی نامناسب ہے ، عوام نے عدلیہ کی آزادی کے لئے قربانیاں دی ہیں اور مسلم لیگ ن ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دی گی ۔ ملک میں لوٹ مار کا ایسا بازار گرم کر رکھا ہے جس سے چور اور ڈاکو بھی شرما جائیں اور اس کی وجہ سے غربت اور بے روزگار ی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔



شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کل اسلام آباد میں پارٹی کنونشن کے بعد عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ ملک میں خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے اور عوام کو آنے والی صورتحال کے لئے تیار رہنا چاہیے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.