26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:11
جنرل اشفاق پرویز کیانی کا لاہور گریژن کا دورہ
اے آر وائی - لاہور : پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے محفوظ شہید گریژن لاہور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جوانوں کی مختلف تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو لائٹ کمانڈو بٹالین کے ایک گروپ نے خصوصی مہارتوں کا مظاہرہ کرکے دکھایا جبکہ انہوں نے فائرنگ رینج میں چھوٹے ہتھیاروں سے جوانوں کی آپریشنل مہارتوں کا بھی جائزہ لیا۔
جنرل اشفاق پرویزکیانی نے جوانوں کی مہارتوں ، فٹنس ، بلند حوصلے اور عزم کو سراہا اور زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تربیت کے ذریعے اپنی پیشہ وارانہ مہارتوں کو مزید نکھاریں ، اس سے پہلے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی لاہور پہنچے تو کور کمانڈر لاہور لیفٹنٹ جنرل راشد محمود نے ان کا استقبال کیا۔