26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:20
برطانوی ادارہ برائے ترقی پاکستان کو 276ملین ڈالرامداد دے گا
اے آر وائی - لندن : برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی پاکستان کو سال دوہزارگیارہ ۔ بارہ کے دوران دوسوچھہتر ملین ڈالرکی امداد دے گا۔
ڈی ایف آئی ڈی حکومت برطانیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق جہاں پاکستان حکومت کمزور ہے وہاں برطانیہ خود امداد دے گااور سیلاب اور دوسرے مسائل کے باعث حکومت برطانیہ نے اپنی پاکستان میں امداد دینے کی حکمت عملی تبدیل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جہاں سرکاری اداروں میں امداد صحیح استعمال نہیں ہو گی وہاں امداد نہیں دی جائے گی