تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:44

سہیل احمد کا معاملہ: عدلیہ اور حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے

اے آر وائی - اسلام آباد: سہیل احمد کے معاملے پر عدلیہ اور حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔ اٹارنی جنرل آج وزیراعظم کا رد عمل پیش کریں گے۔ ادھر سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس نے بھی واضح کر دیا کہ کسی صورت آئین سے انحراف برداشت نہیں کیا جائے گا۔



عدالت اور حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ عدالتی حکم پر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سہیل احمد نےسابق تفتیشی افسر حسین اصغرکوبحال کیا۔ جس پر حکومت نے سہیل احمد کو اوایس ڈی بنادیا۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے حکومت کے اس اقدام پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے نوٹیفیکیشن واپس لینے کا کہا جائے۔



اٹارنی جنرل سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم جو کہیں تحریری طور پر پیش کیاجائے۔ اٹارنی جنرل کو وزیراعظم کا جواب آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے حسین اصغر کو آج اسلام آباد لانے کا بھی حکم دیا ہے۔ اس کے بعد چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں ہونے والے فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز نے شرکت کی ۔



اجلاس میں اس عزم کو دہرایا گیا کہ عدلیہ بلاخوف وخطر فیصلے کرے گی ۔ قوم کی بقاء قانون کی حکمرانی اور اس سے انحراف کی مزاحمت میں مضمر ہے۔ فل کورٹ اجلاس سینئر ترین جج جسٹس جاوید اقبال کی خدمات پر بلایا گیا تھا۔ جسٹس جاوید اقبال اس ہفتے کے آخر میں ریٹائر ہوجائیں گے۔ فل کورٹ اجلاس میں نوجوان وکلاء کی خدمات کے منصوبے پر بھی غور ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.