28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:12
ایئربلو حادثہ:عبوری تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی
اے آر وائی - اسلام آباد: سول ایوی ایشن کے سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نےایئربلوحادثے کی تحقیقات مکمل کرکے عبوری رپورٹ وفاقی حکومت کو بھیج دی ہے۔ جس کے بعد وزیراعظم نے اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیاگیا اور حادثے میں انسانی غلطی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ ایئربس کمپنی اور انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم نےایئربلو حادثے کی رپورٹ پر اجلاس طلب کرلیاہے جس میں وزیردفاع سمیت سول ایوی ایشن کے حکام شرکت کریں گے۔