28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:48
قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست کو طلب کرلیا گیا
اے آر وائی - اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست کو سہہ پہر تین بجے طلب کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ایڈوائس پر طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں ایجنڈے کی کارروائی کے علاوہ، زیر التو مختلف تحریک التوا، ملک میں امن و امان کی صورتحال، سمیت اپوزیشن اراکین کی جانب سے داخل کیئے گئے توجہ دلاؤ نوٹس اور دیگر امورزیر بحث آئیں گے۔