28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:34
وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی بھارت میں مزاروں پر حاضری
اے آر وائی - نئی دہلی: وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے دورہ بھارت کے دوران نئی دہلی اور اجمیر شریف کے مزاروں پر حاضری دی اور پاکستان کی سلامتی کی دعائیں کی ۔
وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے نئی دہلی میں نظام الدین اولیاء کی درگاہ شریف پر حاضری دی ۔ جس کے بعد وہ اجمیر کے لئے روانہ ہو گئی ۔ اجمیر شریف میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری دی ۔ حنا ربانی کھر تین روزہ سرکاری دورہ پر بھارت میں موجود ہیں اور آج اجمیر شریف پر حاضری کے بعد وطن واپس آئیں گی ۔