تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:50

آئین سے انحراف کو روکنا عدلیہ کی ذمہ داری ہے،چیف جسٹس

اے آر وائی - اسلام آباد: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کسی بھی جمہوری معاشرے میں آئین اور قانون سے ہونے والے انحراف کو روکنا عدلیہ ذمہ داری ہوتی ہے ۔



سپریم کورٹ کے سینئیرجج جسٹس جاوید اقبال کے اعزاز میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ کسی بھی جمہوری معاشرے میں آئین اور قانون کی عمداری ہونا لازمی امر ہے اس کے بغیر جمہوری معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی عملداری کے لئے بنیاد آئین فراہم کرتا ہے اور اس سے انحراف کو روکنا عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔ آئین شخصی ااظہار کی آزادی اور زندگی کے تحفظ کی ضمانت دینے کے ساتھ ساتھ اداروں کے اختیارات میں تفریق بھی واضح کرتا ہے۔



چیف جسٹس نے جسٹس جاوید اقبال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فیصلے عدلیہ کے لئے آئندہ بھی مشعل راہ رہیں گے۔ جسٹس جاوید اقبال شرعی قوانین اور قرآنی آیاے سے بھی اپنے فیصلوں میں استفادہ کرتے تھے اور ان کی اس قابلیت سے کئی مقدمات مین پورے بینچ نے بھی راہنمائی حاصل کی۔



جسٹس جاوید اقبال نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ عدلیہ اور حکومت میں ٹکراو نہ ہو اور جمہوری نظام آئین کے تحین ہم آہنگی سے چلے انہوں نے ہمیشہ میرٹ اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے کی کوشش کی۔ قبل ازیں اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق پاکستان بار کے وائس چئیر مین لطیف آفریدی اور سپریم کورٹ بار کی صدر عاصمہ جہانگیر نے بھی اپنے خطاب میں جسٹس جاوید اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.