28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:8
ممبئی حملے:عدالتی کمیشن بھارت جائےگا، حنا ربانی کھر
اے آر وائی - نئی دہلی: وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کی تحقیقات کےلئے عدالتی کمشین بھارت کا دورہ کریگا جس کے بعد ہی تحقیقاتی عمل آگے بڑھے گا ۔
وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کو ایک تنازعہ کے باعث خراب نہیں ہونا چاہئے ۔
ممبئی حملوں کی مزید تحقیق کےلئے پاکستان سے عدالتی کمیشن بھارت کا دورہ کرے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے ۔