29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:36
دہی کا استعمال کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے
اے آر وائی - کراچی: موسم ِ گرما میں دہی کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ دہی معدے کو ٹھندا رکھتا ہے اور جسم کوتوانائی بخشتا ہے۔ دہی کا متواتر استعمال کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ دہی دودھ سے زیادہ ذود ہضم ہے اور معدے کو صحیح طرح کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔
دہی میں کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو کولون کینسر کے رسک کو کم کرتی ہے۔ یہ جسم میں بیکٹیریا سے لڑنے کی قوتِ مدافعت پیدا کرتا ہے۔ تحقیق سے یہ بھی ثابت ہے کہ دہی ٹیومر کے ٹشوز بننے سے روکتا ہے۔ دہی خون میں کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے اور آنت کے انفیکشن بھرنے میں مدد دیتا ہے۔