تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:56

پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، کیمرون منٹر

اے آر وائی - کراچی: امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان اور امریکہ دہشت گردی کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ یہ بات انہون نے جناح اسپتال کراچی میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے پوسٹ گریجویٹ سینٹر کی افتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ امریکی سفیر نے سی آئی ڈی سنیٹر میں بم دھماکے شہدا کے اعزاز میں منعقدہ پروگرام میں بھی شرکت کی ۔



کمیرون منٹر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں زچہ اور بچہ کو بنیادی سہولت فراہم کرنے کے لئے گائنی کی جدید عمارت امریکی امداد سے مکمل کی جائے گی جس میں طلبہ کے ہاسٹل اور لابریئری اور جدید لیب کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔



بعد ازاں سی آئی ڈی سنیٹر میں شہدا کی یادگار کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیرون مینٹ کہنا تھاکہ سی آئی ڈی اور پولیس روازنہ دہشت گردی اور جرائم پیش افراد کے خلاف اپنے فرائض ادا کرکے شہریوں اور ملک کی حفاظت کرتے ہیں اور امریکہ کی جانب سے دہشت گردی جرائم کے خلاف جنگ میں پاکستان سے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.