تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:38

حکومت بارکونسلز کو سیاست کے لیے استعمال نہ کرے،عاصمہ جہابگیر

اے آر وائی - پشاور: پاکستان سپریم کورٹ با ر کی صدر عاصمہ جہابگیر نے کہا ہے کہ حکومت بارزکونسلز کو سیاست کے لیے استعمال نہ کرے اس سے مسائل میں اضافہ ہوگا ۔



پشاور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سپریم کورٹ بار کی صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ اداروں میں تصادم ملک کے لیے خطر ناک ثابت ہوگا موجودہ حکومت اپنی سیاست چمکانے کے لیے بار کونسلز کا سہار ا لے رہی ہیں جو جمہوری حومت کو زیب نہیں دیتی۔



ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گروپ کی شکل میں آئے ہوئے نااہل ججز کی تقرریوں سے ہم مطمعین نہیں ہیں جب تک تمام ججز کا دماغ آزاد نہیں ہوگا آزاد عدلیہ کا نعرہ نہیں لگاسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے لیے نئے قوانین سے مساءل میں اضافہ ہوگا۔



عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ کے لیے بے داغ ماضی اور ایماندار وکلاء کو ججز کے عہدوں پر فائز کرنا ہوگا تاکہ کالے کورٹ اور اصولوں کے لیے لڑا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.