تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:7

جعفرآباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ،تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں

اے آر وائی - جعفرآباد: جعفرآباد میں ریلوے ٹریک پردھماکے سے کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کی چار بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں اور مسافر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ۔



پولیس کے مطابق جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں بعض نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو اس وقت زوردار دھماکے سے اڑا دیا جب کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل گزر رہی تھی۔ دھماکہ بولان میل کے انجن پر کیا گیا جس سے مسافر ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور ٹریک کے دو سو فٹ ٹکڑے کو نقصان پہنچا۔



عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ٹرین کی چاروں بوگیاں دو سو فٹ دور تک پٹڑی سے اتر گئیں دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ آر پی او سبی قاضی حسین احمد کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول بم سے کیا گیا جس میں تیس کلو سے زائد دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔



دھماکے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک آنے اور جانے والی تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ ٹریک کی مرمت میں چوبیس گھنٹے لگ سکتے ہیں اور امدادی ٹیموں کو دھماکے کی جگہ روانہ کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.