تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:37

ایوان صدر اجلاس: پارلیمنٹ کی بالادستی کے دفاع کا عزم

اے آر وائی - اسلام آباد : ایوان صدرمیں ہونیوالے اعلی سطح کے اجلاس میں پارلیمینٹ کی بالادستی اورایگزیکٹو کی اتھارٹی کاہرصورت میں تحفظ اورپارلیمینٹ اورجہوری حکومتوں کے خلاف سازشوں کوڈٹ کرناکام بنانےکافیصلہ کیا گیاہے۔



اجلاس میں صوبہ خیبرپختونخواہ سندھ بلوچستان آزادکشمیر اورگلگت بلتستان کے چیف ایگزیکٹوز نے وفاقی حکومت کو یقین دلایا کہ وہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور ایگزیکٹو کی اتھارٹی اورجمہوریت کیخلاف ہونیوالی سازشوں کوناکام بنانے کیلئے وفاقی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔



ذرائع کے مطابق اعلی سطح کے اجلاس میں ان خدشات پرکھل کرتحفظات کااظہارکیاگیا جس میں جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی کیخلاف سازش کی بوآرہی ہے ۔ذرائع کے مطابق سندھ سرحد بلوچستان ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیراسمبلی میں جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے قراردادیں منظورکرائی جائیں

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.