1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:37
صدرسے وزیراعلی بلوچستان کی ایوان صدرمیں ملاقات
اے آر وائی - اسلام آباد : وزیراعلی بلوچستان نواب محمدنواب اسلم رئیسانی اور ایوان صدرمیں صدرآصف علی زرداری سے ہونیوالی ملاقات میں امن،امان اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا ہے۔
وزیراعلی بلوچستان نے صدرآصف علی زرداری کوصوبے میں موجودہ امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی۔۔ اس موقع پرتمام صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پربھی غوروخوض کیاگیا۔