تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:38

امریکی نمائندے مارکس گراسمین پیر کو کرا چی پہنچیں گے

اے آر وائی - کراچی: امریکی نمائندے مارکس گراسمین پیر کو کرا چی پہنچیں گے امریکہ کے خصوصی نمائندے مارکس گراسمین پیر کو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔



پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیرریان سی کروکر جو اس وقت افغانستان میں سفارتکاری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں وہ بھی اس دورے کے دوران مارک گراسمین کے ہمراہ ہونگے جبکہ افغانستان کے نائب وزیر خارجہ جاوید لڈن بھی اسی روز اسلام آباد پہنچیں گے ۔



سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان، امریکہ اور افغانستان کا یہ تیسرا سہہ فریقی اجلاس ہو گا جس میں بہت سے معاملات زیر بحث آئیں گے جبکہ یہ توقع بھی ظاہر کی جارہی ہے کہ اس موقع پر پاکستان افغانستان کی جانب سے ہونے والی دراندازیوں پر احتجاج بھی کرے گا ۔ اجلاس میں امریکا اور بعض طالبان رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے بھی زیر بحث آئیں گے ۔



اپنے دورے کے دوران اعلی امریکی سفارتکار وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے بھی الگ الگ ملاقات کریں جس کے بعد وہ کابل روانہ ہونگے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.