تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:38

عدلیہ آئین کے تحت اختیارات کا استعمال کرتی ہے،جاوید اقبال

اے آر وائی - لاہور: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ عدلیہ آئین کے تحت اختیارات کا استعمال کرتی ہے اداروں کے درمیان کوئی محاذ آرائی نہیں ہے ۔



لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے کے بجائے خود احتسابی کا نظام ہونا چاہیئے۔ بہت عرصے کی آمریت کے بعد جمہوریت آئی ہے وکلا محنت دیانت اور صبر سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا زیادتیوں کو معاف کریں عدالتوں کے ساتھ تعاون کریں حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.