1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:38
حکومت اور عدلیہ کے درمیان محاذ آرائی نہیں،وزیراعظم
اے آر وائی - کراچی : وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت اور عدلیہ کے درمیان محاذ آرائی نہیں۔ سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں ۔ کراچی میں ٹیکسٹائل سٹی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کراچی معاشی حب ہے کراچی میں امن کا قیام پورے ملک کے مفاد میں ہے۔
کراچی میں امن کیلئے سیاسی جماعتیں، گورنر، وزیر اعلیٰ سندھ مانیٹرنگ کر رہے ہیں قیام امن کیلئے سندھ حکومت سے ہر قسم کا تعاون کریں گے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کی ٹیکسٹائل میں چین، ترکی اور کوریا نے سرمایہ کاری کی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کیلئے ٹیکسٹائل سٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔