تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:38

اے آر وائی گولڈ ریفرنس،اے آروائی کے مالکان باعزت بری

اے آر وائی - راولپنڈی : راولپنڈی احتساب کی خصوصی عدالت نے اے آروائی گولڈ ریفرنس میں جرم ثابت نہ ہونے پر اے آروائی گروپ کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب، حاجی جان محمد، اورحاجی عبدالرؤف باعزت بری کردیا۔



احتساب عدالت میں حاجی عبدالرزاق یعقوب، جان محمد، اورحاجی عبدالرؤف کے خلاف اے آر وائی گولڈ کا ریفرنس گذشتہ پندرہ سال سے زیرسماعت تھا۔ عدالت کے جج میاں الطاف حسین مہر نے جرم ثابت نہ ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے حاجی عبدالرزاق یعقوب، جان محمد، اورحاجی عبدالرؤف مسیت پانچ ملزمان کو باعزت بری کردیا ہے۔



عدالت نے مقدمے کے شریک ملزم صدر آصف علی زرداری کا ٹرائل صدارتی استثنیٰ کے باعث روک دیا۔ فیصلے کے بعد عدالت کے باہر مٹھائی تقسیم کی گئی۔وکیل امجد اقبال قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر بےبنیاد ریفرنس دائر کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.