تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:38

عدالتوں کے احکامات پر عمل میں ہی بہتری ہے، نواز

اے آر وائی - شانگلہ گلی : مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہاہے کہ پرویزمشرف نےعدالتوں کو ٹھوکریں ماریں،ججوں کو گرفتار کیا۔ آج زرداری صاحب عدالتوں کو ٹھوکریں مار رہےہیں ہم ملک کی مزید بربادی نہیں دیکھ سکتے ،عدالتوں کے احکامات پر عمل کرنے میں ہی بہتری ہے۔



ایبٹ آباد کے علاقے شانگلہ گلی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کاکہناتھاکہ حکومت نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی اور ہمارے خلوص کو کمزوری سمجھاگیا۔ان کا کہناتھاکہ موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان آگے جانے کے بجائے پیچھے جارہا ہےقرضہ حکومت نے معاملات کو ٹھیک کرنے کےبجائے مزیدخرابیاں پیدا کردیں،حکومت اخراجات پر قابو پائے مزید قرضہ نہ لے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.