تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:39

ایس جی ایس ریفرنس کے ملزمان بری

اے آر وائی - راولپنڈی : راولپنڈی احتساب کی خصوصی عدالت کے جج میاں الطاف حسین مہر کی عدالت نے ایس جی ایس ریفرنس میں دس غیر ملکی ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر سابق چیئر مین سی بی آ ر اے آ ر صدیقی سمیت دیگر شریک ملزمان کو ریفرنس سے بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔



عدالت نے صدر آ صف علی زرداری کو جب تک صدارتی استثنی حاصل ہے اس ریفرنس کی ان کی حد تک سماعت تب تک کے لئے ملتوی کرد ی گئی ہے ۔ احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو سمیت صدر آ صف علی زراری سمیت اے آ ر صدیقی اور دس غیر ملکیوں کے خلاف ری شپنگ میں گھپلوں کے الزام میں ریفرنس دائر کیا تھا ۔جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے مذکورہ فیصلہ سنایا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.