1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:39
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بالائی پنجاب میں بارش کا امکان
اے آر وائی - اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق آ ئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورشمالی علاقہ جات میں کہیں کہیں بارش جبکہ ملتان اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت وسطی پنجاب کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیزہوائیں چلنے کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے بعد ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ تین روز تک تھم جائے گا جبکہ مون سون کا یہ سلسلہ 20 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔