1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:39
خوشاب: بارش کے پانی سےریلوے ٹریک ڈوب گیا،آمدورفت معطل
اے آر وائی - خوشاب : خوشاب کے علاقے بندیال میں بر ساتی پانی ریلوے ٹریک میں آگیا جس کی وجہ سے ریلوے ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی.
تین دن سے جاری بارشوں کی وجہ سے جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا ہے جبکہ ریلوے ٹریک بھی بر سانی پانی سے محفوظ نہ رہ سکا ۔ بر ساتی پانی کے ٹریک میں داخل ہو نے کی وجہ سے لاہور سے کندیاں جانے والی کندیاں ایکسپریس دو دنوں سے رکی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔