تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:39

رمضان المبارک کا چاند،رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کوہو گا

اے آر وائی - کراچی : رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا ۔



مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی ماتحت چار زونل کمیٹوں کے اجلاس بھی طلب کرلئے گئے ہیں ۔ مرکزی اجلاس پیریکم اگست کو بعد نماز عصر مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں شروع ہوگا جہاں ملک بھر سے موصول ہونے والے شہادتوں کے بعد چاند نظرآنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان کیا جائیگا ۔



محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کے مطابق یکم اگست کو صوبہ سندھ کے جنوبی حصوں اور بلوچستان میں چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں تاہم شہادتوں کی بنیاد پر رمضان کے چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.