تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:39

کراچی: پیپلز پارٹی کی امن ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کلفٹن ہیلی پیڈ سے تین تلوار تک امن ریلی کے دوران امن مارچ کیاگیا۔ جس میں صوبائی وزرا اور ایم کیو ایم کے کئی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔



پیپلزپارٹی کی اپیل پر نکالی جانے والی امن ریلی میں پیپلزپارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ ، مسلم لیگ فنکشنل سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ امن مارچ کے دوران سفید جھنڈے اٹھائے کلفٹن ہیلی پیڈ سے دوتلوار اور پھر تین تلوار تک امن مارچ کیاگیا۔



ریلی کے شرکاء نے تمام راستے امن کے گیت گائے۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے اپنے تمام ذاتی اختلافات سے بالا تر ہوکر ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رکھا تھا اوروہ تمام راستے امن اخوت و بھائی چارگی پر متفق دکھائی دیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.