1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:39
سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی انکی حفاظت کیلیے ہے
اے آر وائی - اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ بغیر اطلاع سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی ان کی حفاظت کے لئے لگائی گئی ہے ۔
دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سفارتکاروں کی نقل وحرکت محدود کرنا صرف امریکہ کے لئے تمام سفارتکاروں کے لئے ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ویانا کنونشن کے مطابق اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آ گاہ ہے ۔