تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:39

سپریم کورٹ :حج کرپشن کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

اے آر وائی - اسلام آباد : سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جو چھتیس صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیاہے کہ حج کرپشن کیس ایک بڑی کرپشن کا مقدمہ تھا جس کی شکایت حجاج اکرام نے جسٹس خلیل الرحمان رمدے کو درخواستوں کی صورت میں کی تھی۔



فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمینٹرینز نے بھی نے بھی کرپشن اور بد انتظامی کی تصدیق کی تھی اس کی تفتیش کے لئے ڈی جی ایف آئی نے خود حسین اصغر کو تفتیشی افسر مقرر کیا تھا جب انہوں نے با اثر افراد کے خلاف ثبوت جمع کئے تو انہیں تفتیش سے الگ کر دیا گیا سپریم کورٹ نے جب ان کو واپس لائے جانے کا حکم دیا تو حکومت نے اس پر عملدرآمد نہیں کیا۔



عدالت نے سیکریٹری اسٹیبلشمینٹ کو سپریم کورٹ پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا تو انہوں نے اس کی تعمیل کی جس کی پاداش میں انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا حالانکہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا تھا فیصلے کے مطابق کسی سول سرونٹ کو او ایس ڈی نہیں بنایا جا سکتا یہ اسے سزا دینے کے مترادف ہے عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سیکریٹری اسٹیبلشمینٹ کو او ایس ڈی بنائے جانے کا نوٹیفیکشن قابل عمل نہیں ہے حکومت چاہے تہ ایک ہفتے میں کسی اور جگہ تعینات کر سکتی ہے ، ان کی کہیں اور تعیناتی تک وہ سیکریٹٹری اسٹیبلشمینٹ ہی تصور ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.