1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:39
کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات، مزید 6 افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں مذید چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ایک نوجوان کی ہاتھ پاوں بندھی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
سرجانی ٹائون سے دو افراد کی لاشیں ملیں جبکہ لانڈھی اور دیگر علاقوں میں بھی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کے دیگر واقعات ابوالحسن اصفہانی روڈ اور حسن اسکوئر کے قریب پیش آئے۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔