1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40
سبزیوں اور پھلوں کا کریں استعمال، رہیں موٹاپے سے دور
اے آر وائی - لندن : مرد اور خواتین اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان رہتے ہیں۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانوں میں سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے نہ صرف کئی اقسام کے امراض بچا جا سکتا ہے، بلکہ وزن بھی کم کیا جاسکتا ہے۔
پھلوں اور سبزیوں میں کئی قسم کی معدنیات، حیاتین، نباتاتی ریشے اور کئی مفید اجزاء ہوتے ہیں جو صحت کے محافظ ہوتے ہیں۔۔ پھلوں اور سبزیوں میں قدرتی طور پر چکنائی اور کیلوریز نسبتاً کم پائی جاتی ہے جو بھوک کو مٹا دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپا یا وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے متوازن غذا کا استعمال کیا جائے۔ تلی ہوئی اشیاء یا مرغن غذاؤں سے پرہیز کے ساتھ ہلکی پھلکی ورزش بھی کرنی چاہئے۔