تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40

کراچی ، سی آئی ڈی نے سات ملزمان گرفتار کر لیے

اے آر وائی - کراچی : سی آئی ڈی کے انسداد دہشت گردی سیل نے سہراب گوٹھ اور ماڑی پور سے کالعدم تحریک طالبان کے چار اور لیاری گینگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔



ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق انسداد دہشت گردی سیل نے سہراب گوٹھ سے کالعدم تحریک طالبان کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جو شہر میں بھتہ خوری اور دیگر جرائم پیشہ کارروائیوں میں ملوث تھے ، ملزمان نے کروڑوں روپے جمع کر کے شمالی وزیرستان میں اپنے ساتھیوں کو بھیجے ۔



ماڑی پور میں ایک اور کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار میں ملوث تین ملزمان بابر ، مقصود اور انور کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بھتہ خوری ، گینگ وار سمیت دیگر جرائم پیشہ کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر دیگر جرائم پیشہ عناصر کی تلاش کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ ملزمان سے دستی بم ، کلاشنکوفس اور دیگراسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.