1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40
قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا
اے آر وائی - اسلام آباد : قومی اسمبلی کا تینتیسواں سیشن کل سے شروع ہو رہا ہے جو بارہ اگست تک جاری رہے گا۔ اجلاس اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
قومی اسمبلی کا یہ معمول کا اجلاس ہے جس میں ملک میں امن وامان ،کراچی کی صورتحال اور لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر اہم امور پر بحث متوقع ہے۔ اجلاس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوں گے جن میں اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔