تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40

پاک امریکہ افغانستان مذاکرات منگل کو ہوں گے

اے آر وائی - اسلام آباد : پاکستان امریکہ اور افغانستان کا چوتھا سہ فریقی اجلاس منگل کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر کریں گے۔



اجلاس میں امریکہ کی نمائندکی امریکی صدر کے خصوصی نمائندے مارک گراس مین کریں گے جبکہ افغان نائب وزیر خارجہ جاوید لڈن افغان نمائندہ کے طور پر بات چیت میں شریک ہوں گے۔



تینوں ممالک کے عسکری اور انٹیلی جنس حکام بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ مارکس گراسمین تین روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔یہ توقع کی جارہی ہے کہ سہہ فریقی اجلاس کے موقع پر پاکستان افغانستان کی جانب سے ہونے والی دراندازیوں پر احتجاج کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.