تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40

کراچی:فائرنگ اورپر تشدد واقعات،12 افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقوں سرجانی اور اورنگی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید بارہ افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔



گلشن معمار کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید تین افراد جاں بحق جاں بحق ہوگئے۔ جامع کلاتھ اردو بازار میں ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ سرجانی ٹائون کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی وقفے وقفے سے فائرنگ اور کشیدگی برقرار ہے، فائرنگ سے تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ دو کی لاشیں ملی ہیں۔



پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون میں ایک شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا اور ایک نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی ہے جسکو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ شیر شاہ لیاری ندی میں ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ فائرنگ کے دیگر واقعات نیوکراچی اور قریبی علاقوں میں دو افراد زخمی ہوئے۔



بنارس میں مسافر بس میں سوار ہوکر نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور دیگر آلات سے حملہ کردیا، جس سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے شہر کی مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.