1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40
افغانستان سے15پاکستانی مغوی فرار ہو کرپاکستان پہنچ گئے
اے آر وائی - چمن : قمبر سے اغواء کرکےافغانستان میں فروخت کیے گئے اکتیس پاکستانیوں میں سولہ فرار ہوگئے۔جنہیں افغان پولیس نے پکڑ کر چمن میں پاکستانی حکام کے حوالے کردیا۔
افغانستان سے فرار ہونے والے پاکستانی اس وقت چمن پولیس کی تحویل میں ہیں۔ان افراد کو روزگار دلانے کےبہانے قمبر سے اغواء کیاگیاتھا۔سماجی کارکن انصاربرنی کاکہناہے وہ پاکستانیوں کی بازیابی سے افغان حکام سے ملاقات کریں گے۔اس سلسلے میں انھوں نے چیف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے بھی اپیل کہ وہ پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے کردار ادا کریں۔